اسلام آباد (یو این پی)دنیا میں تقریباً 7 ہزار کے قریب زبانیں بولی جاتی ہیں جن میں سے کچھ ایک دوسرے سے ملتی جلتی ہیں جبکہ اکثر بالکل ہی مختلف ہیں۔رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں انگلش (انگریزی) سب سے زیادہ مشہور اور بولی جانے والی زبان ہے جسے 142.5 کروڑ افراد بولتے ہیں۔چین میں بولی جانے والی زبان کا اس فہرست میں دوسرا نمبر ہے جسے 1.119 ارب افراد چین کے مختلف علاقوں میں بولتے ہیں۔دنیا بھر میں ہندی زبان بولنے والوں کی تعداد 602 ملین ہے جبکہ 559 ملین افراد اسپینش (ہسپانوی) بولتے ہیں اور یہ 21 ملکوں کی سرکاری زبان بھی ہے۔عربی زبان بھی مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں بولی جاتی ہے اور اسے بولنے والوں کی تعداد 274 ملین سے زیادہ ہے۔علاوہ ازیں فرانسیسی (فرینچ) زبان بولنے والوں کی تعداد 274 ملین ہے جبکہ بنگلای زبان کا فہرست میں ساتواں نمبر ہیجن کے بولنے والوں کی تعداد 273 ملین ہے اور یہ بنگلادیش کی سرکاری زبان بھی ہے۔روسی زبان بولنے والوں کی تعداد 258 ملین سے زائد ہے جبکہ پرتگالی زبان بولنے والوں کی تعداد بھی 258 ملین سے زائد ہے۔دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں کی فہرست میں اردو کا دسواں نمبر ہے جس کے دنیا بھر میں بولنے والوں کی تعداد 231 ملین ہے۔