پشاور زلمی کا پی ایس ایل 9 کے شیڈول پر تحفظات کا اظہار

Published on January 26, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 210)      No Comments

پشاور(یو این پی)پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی نے پی ایس ایل نو کے شیڈول پر تحفظات کا اظہار کردیا۔پشاور زلمی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شیڈول کے تمام عمل میں نہ پشاور زلمی کوشامل کیا گیا اور نہ ہی شیڈول ریلیزکرنے سے قبل اعتماد میں لیا گیا۔ پشاور زلمی کے صرف چار میچز راولپنڈی اور صرف ایک میچ کراچی میں شیڈول ہونے پر زلمی انتظامیہ مایوس ہے۔بیان میں کہا گیا کہ شیڈول ریلیز ہونے سے قبل ہی پشاور زلمی نے پانچ میچز پشاورسے قریب وینیو راولپنڈی اور کراچی میں زلمی سپورٹ ہونے کی وجہ سے تین میچز کی درخواست کی تھی، پشاور زلمی کے سپورٹر پشاور سے راولپنڈی آکر ہاوس فل کرتے ہیں اور کراچی میں بھی پشاور زلمی کی بڑی فینز بیس موجودہے۔زلمی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شیڈول ریلیز ہونے کے بعد پشاور کے لاہورمیں شیڈول چار میچز کو کم کرکے پانچ میچز پنڈی اور تین کراچی میں کرانے کی درخواست کی گئی، پشاور زلمی انتظامیہ نے پی سی بی ہیڈ کوارٹر جاکر بھی اپنے تحفظات سے بورڈ حکام کو آگاہ کیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ موجودہ شیڈول سے نہ صرف پشاور زلمی فینز شدید مایوس ہیں بلکہ ساتھ ہی زلمی کے کمرشل اینڈ مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کو بھی مشکلات اور تحفظات ہیں، پشاور زلمی پاکستان سپر لیگ کے فروغ اورمقبولیت میں صف اول کا کردار ادا کرتی آئی ہے لیکن پی سی بی کو تمام فرنچائز کا خیال رکھنا چاہئے، پشاور زلمی پی ایس ایل نو میں شرکت کرے گی لیکن احتجاج جاری رکھے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes