تائیوان کی واپسی کے معاملے پر چینی  پیپلز لبریشن آرمی  ہمیشہ عمل کے ساتھ بات کرےگی، چینی وزارت دفاع 

Published on January 26, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 111)      No Comments

بیجنگ(یو این پی)چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان سینئر کرنل وو چھیان نے  ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ تائیوان کے علاقے کے انتخابات چین کا اندرونی معاملہ ہے۔چاہے تائیوان جزیرے میں صورتحال کتنی ہی تبدیل ہو جائے،  اس بنیادی حقیقت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا  کہ تائیوان چین کا حصہ ہے اورچین کی وحدت کے رجحان کو  تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ 80 سال قبل چین، امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ  قاہرہ اعلامیہ، پوٹسڈیم اعلامیہ اور 1971 میں منظور کی گئی اقوام متحدہ کی قرارداد 2758  میں  واضح کیا گیا ہے کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور “دو چین” یا “ایک چین، ایک تائیوان” جیسی   صورتحال نہیں ہے۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ تائیوان کبھی بھی ایک ملک نہیں ہےاور چین کو تقسیم کرنے کی کوئی بھی بیرونی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ملک کی وحدت اور تائیوان کی واپسی کے معاملے میں   چینی پیپلز لبریشن آرمی ہمیشہ عمل کے ساتھ بات کرتی ہے اور قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے ہمیشہ  مضبوط طاقت  رہے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme