چین اور سنگاپور کے درمیان ویزا استثنیٰ کے معاہدے پر دستخط

Published on January 26, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 161)      No Comments

بیجنگ (یو این پی) چین اور سنگاپور کی دونوں حکومتوں کے نمائندوں نے بیجنگ میں عوامی جمہوریہ چین کی حکومت اور جمہوریہ سنگاپور کی حکومت کے مابین عام پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لئے ویزا استثنیٰ کے معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ 9 فروری سے نافذ العمل ہوگا۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس پیش رفت سے ، دونوں اطراف کے عام پاسپورٹ رکھنے والے افراد سیاحت، خاندانی دوروں اور کاروبار جیسے نجی معاملات کے لیے بغیر ویزے کے ایک دوسرے کے ممالک میں داخل ہو سکتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ 30 دن تک قیام کر سکتے ہیں۔تاحال، چین نے دنیا کے 157 ممالک کے ساتھ مختلف پاسپورٹس کی بنیاد پر ویزا استثنیٰ کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں ، 44 ممالک کے ساتھ ویزا کو آسان بنانے کے معاہدے یا انتظامات اور سنگاپور، مالدیپ اور قازقستان سمیت 22 ممالک کے ساتھ جامع ویزا استثنیٰ کے معاہدے کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، 60 سے زائد ممالک اور علاقوں نے چینی شہریوں کو ویزا فری یا آمد پر ویزا کی سہولت فراہم کی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题