پتوکی (یواین پی)پتوکی کے نواحی علاقہ اعوان چک 39 کے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کے سٹاف روم میں آگ لگ گئی 2 عدد الماریاں اور سکول ریکارڈ کی اھم دستاویزات جل کر راکھ تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی علاقہ اعوان چک 39 کے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول میں ٹیچرز نے سردی سے بچنے کے لیے آگ جلائی چھٹی کے بعد ٹیچرز آگ سٹاف روم میں چھوڑ کر چلے گئے آگ نے قریب پڑی الماریوں کو لپیٹ میں لے لیا اہل علاقہ کے مطابق سٹاف روم میں پڑی 2 الماریوں سمیت سکول کے ضروری کاغذات اور بچوں کا مکمل ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب وزیر تعلیم اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن قصور سے نوٹس کا مطالبہ کرتے ہوئے آگ جلانے والے اساتذہ کے خلاف قانونی کارواِئی کا مطالبہ کیا ہے۔