مسلم لیگ (ن) جمہوریت کو پروان چڑھارہی ہے کاشف نیاز

Published on June 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 6,357)      No Comments

unnamed
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی) مسلم لیگ (ن) جمہوریت کو پروان چڑھارہی ہے اورملک بھرمیں ترقیاتی کاموں پر زوردیا جارہا ہے جس کودیکھتے ہوئے عمران خان کواپنی سیاست ختم ہوتی نظرآ رہی ہے۔ عمران خان کوڈر ہے کہ اگرمسلم لیگ (ن) نے 5سال مکمل کرلیے توان کاسیاسی مستقبل ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گا۔ جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی، متحدہ قومی موومنٹ اورجماعت اسلامی جیسی بڑی جماعتیں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور چوہدری کاشف نیاز و سنیئر نائب صدرحاجی سلیم شہزاد آف سرہالی خوردنے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نومولودسیاسی پارٹیاں الائنس بناکر جمہوریت کوسبوتاژکرنے کی کوشش کررہی ہیں جس کاکوئی فائدہ نہیں۔ اگرملک میں امن وامان قائم ہوجائے توپاکستان 15سال میں ترقی کی منازل طے کرلے گا۔ ہماری کوشش ہے کہ برآمدات کو 2025تک 150بلین ڈالرتک لے جائیں۔ حکومت کراچی کی روشنیاں بحال کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes