خیبرپختون خوا: موسمِ سرما کی پہلی برف باری شروع

Published on January 28, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 108)      No Comments

پشاور(یو این پی) صوبۂ خیبر پختون خوا میں موسمِ سرما کی پہلی برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا۔کالام، چترال، مالم جبہ، ناران، کاغان، گلیات سمیت بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی۔ٹورازم اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق صوبے کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے تو اس لیے سیاحوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لیے سیاحتی مقامات پر ٹورازم پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔ٹورازم اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیاح برف باری والے مقامات پر جانے سے قبل احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور پہاڑی علاقوں میں ڈرائیونگ کے دوران احتیاط کریں۔ٹورازم اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ٹورازم ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog