نیو یارک میں چائنا میڈیا گروپ کے جشن بہار ایوننگ گالا کی تعارفی سرگرمی کا انعقاد

Published on January 29, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 104)      No Comments

نیو یا رک (یو این پی)  نیویارک میں چائنا میڈیا گروپ کے جشن بہار ایوننگ گالا کی تعارفی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا موضوع ،” چین کا تہوار جشن بہار منائیں اور چائنا میڈیاگروپ کا جشن بہار ایوننگ گالا دیکھیں” تھا۔چائنا میڈیاگروپ کی جانب سے جشن بہار ایوننگ گالا کو بین الاقوامی ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے اور تہذیبوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دینے کے لیے ایک کڑی کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب چانگ جون ، اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور تہذیبوں کے اتحاد کے اعلیٰ نمائندے موراٹینوس ، اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل لی جون ہوا، شو ہاو لیانگ ، اور امریکہ، جاپان، پولینڈ، فلپائن، ملائیشیا، ویتنام، کیوبا، نکاراگوا اور ماریشس وغیرہ کے 200 سے زائد مہمانوں، جن میں اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ، سفارت کار، اقوام متحدہ کے سیکریٹریٹ کے حکام ۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات وغیرہ شامل تھے ، نے تقریب میں شرکت کی۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب سے اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ جشن بہار کا تہوار چینی قوم کا سب سے اہم روایتی اور ثقافتی تہوار ہے اور دنیا کی آبادی کا تقریباً پانچواں حصہ اس تہوار کو مختلف شکلوں میں مناتا ہے ۔ کچھ عرصہ قبل، اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی نے جشن بہار کے تہوار کو اقوام متحدہ کی تعطیل کے طور پر نامزد کرنے کے لیے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی تھی، جس نے چینی تہذیب اور مشرقی ثقافت کی دلکشی کو مکمل طور پر ظاہر کیا ۔ جشن بہار ایوننگ گالا دیکھنا چینی لوگوں کے لیے ایک نیا اہم رواج بن گیا ہے۔تاحال یہ شو مسلسل 41 سالوں سے پیش کیا جا رہا ہے اور یہ دنیا کے لیے چین کو سمجھنے کا ایک ذریعہ بن گیا ہے۔ رواں برس چائنا میڈیا گروپ اس ثقافتی ضیافت کو 68 زبانوں میں نشر کرے گا تاکہ دنیا کو چین کے روایتی تہوار کی دلکشی سے متعارف کروایا جا سکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy