لاہور(یو این پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی سپلیمنٹری کیٹیگری اور ری پلیسمنٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پشاور زلمی نے سلور کیٹیگری میں لونگی اینگیڈی کی جگہ وقار سلامخیل کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا۔ جنوبی افریقہ کے لونگی اینگیڈی پورے ایڈیشن کےلیے دستیاب نہیں ہیں۔ وقار سلامخیل جزوی طور پر دستیاب ہیں، ارشد اقبال ان کی ری پلیسمنٹ ہوں گے۔پشاور زلمی نور احمد کی جگہ گس ایٹکنسن کو اسکواڈ میں لے گی جبکہ جزوی طور پر دستیاب نوین الحق کی ری پلیسمنٹ کو ریزرو رکھا ہے۔لاہور قلندرز نے مکمل طور پر عدم دستیاب راشد خان اور جزوی دستیاب ڈان لارنس کے متبادل پک کو ریزرو رکھا ہے۔اسلام یونائیٹڈ نے عدم دستیاب ٹام کررین کے متبادل کو ریزرو رکھا ہے جبکہ ٹم سیفرٹ کی جگہ اپنی پک کو ریزرو رکھا ہے۔کراچی کنگز نے جزوی دستیاب کیرون پولارڈ کے لیے زاہد محمود کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز وانندو ہسارنگا کی خگی بسمہ اللّٰہ خان کو اسکواڈ میں شامل کریں گے۔ سپلیمنٹری کیٹیگریز میں پشاور زلمی نے لیوک ووڈ اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے ابید مکوئی کو پک کیا ہے۔کراچی کنگز نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں لیوس ڈی پلوئے کو پک کیا، لاہور قلندر نے سری لنکن وکٹ کیبر بیٹر بھانوکا راجاپکسا کو چن لیا۔ملتان سلطانز نے جانسن چارلس اور محمد شہزاد جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاری ایونٹ کو چنا۔ حیدر علی کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں پک کرلیا، چوتھی پک میں پشاور زلمی نے سفیان مقیم کو چنا۔لاہور قلندر نے طیب عباس اور کراچی کنگز نے محمد روحد کو چن لیا۔