پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسرسے بچاؤ کا عالمی دن 4فروری کو منایا جائے گا

Published on January 30, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 98)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسرسے بچاؤ کا عالمی دن 4فروری کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد عوام میں اس خطرناک اور جان لیوا مرض سے آگاہی اور اس سے بچاؤ کے متعلق شعور پیدا کرنا ہے کینسر کے عالمی دن کے موقع پر فیصل آباد سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں اور محکمہ صحت کے زیر اہتمام سیمینارز،واکس اورمختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ماہرین صحت اور مقررین کینسر کی تباہ کاریوں اور اس سے بچاؤ کے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔تفصیل کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن ہر برس کی طرح امسال بھی 4فروری کو منایا جائے گا۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق غریب اور ترقی پذیر ممالک میں 70فیصد اموات کینسر کے باعث ہوتی ہیں۔ورلڈ کینسر ریسرچ فاؤنڈیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال بیس ہزار سے زائد افراد الکوحل کے استعمال سے کینسر کے مرض کا شکار ہو جاتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题