القاعدہ کے 30 ایجنٹوں کوحراست میں لے لیا ہے۔ایرانی وزیرانٹیلی جنس

Published on June 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 306)      No Comments

3
تہران ۔۔۔ ایران کے انٹیلیجنس کے وزیر علی خازئی نے کہا ہے کہ القاعدہ کے 30 ایجنٹ کوحراست میں لے لیا ہے جس کے باعث دہشت گرد گروپ ایران میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ ہفتے کو انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ القاعدہ سے منسلک ان کی ذیلی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ایجنٹ ایران میں کارروائیاں کرنے کی تیاری کرچکے تھے مگر خفیہ اداروں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ان ایجنٹوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے ہیں۔ علی خازئی نے کہاکہ عراق میں تکریت اور دیگر قصبوں پر قبضہ کرنیوالے دہشت گرد جنگجو ایران میں داخل ہوگئے تھے مگر ان کے تمام ایجنٹوں کو پکڑا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes