حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا، فی لیٹر قیمت میں 13 روپے سے زائد اضافہ

Published on February 1, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 136)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی ) نگراں حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گراتے ہوئے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ پندہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 55 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد قیمت 272 روپے 89 پیسے ہو گی۔حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے کا اضافہ کیا، جس کے بعد فی لیٹر قیمت 278 روپے 96 پیسے پر پہنچ گی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلیے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری کی رات بارہ بجے سے شروع ہوگیا جو 15 فروری تک نافذ العمل رہے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme