بیجنگ (یو این پی) جشن بہار کے موقع پر سی پی سی کے جنرل سیکرٹری اور چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ اور ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری نگوین فو ٹرونگ نے تہنیتی پیغام کا تبادلہ کیا ۔جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں سی پی سی ، حکومت اور عوام کی جانب سے نگوین فو ٹرونگ اور ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی، حکومت اور عوام کو جشن بہار کی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2023 ء چین ویتنام تعلقات کی تاریخ میں ایک بہت اہم سال ہے۔ فریقین کے درمیان باقاعدگی سے اعلیٰ سطح کے تبادلے ہوتے رہتے ہیں، سیاسی باہمی اعتماد مستحکم ہوا ہے، ترقیاتی حکمت عملیوں کے درمیان رابطے میں تیزی آئی ہے، جامع تعاون میں مضبوط رجحان دکھایا گیا ہے، عوامی سطح پر تبادلے متاثر کن رہے ہیں اور روایتی دوستی سد بہار رہی ہے۔ صدر شی نے کہا کہ 2024ء کےتناظر میں وہ تمام چینلز، سطحوں اور شعبوں کے ذریعے تبادلوں اور تعاون کے اعلیٰ معیار کے آپریشن اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے جنرل سکریٹری نگوین فو ٹرونگ کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے لیے تیار ہیں تاکہ دونوں ممالک کی جدید کاری میں نئی تحریک پیدا ہو، ایشیا بحرالکاہل کے خطے کی خوشحالی اور ترقی کے لیے مثبت توانائی فراہم کی جا سکے اور انسانیت کے امن اور ترقی کے مقصد میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کیا جا سکے۔