مشر ق وسطی میں امر یکی فو جی کا رروائیاں افراتفری کو جنم دے رہی ہیں، چینی مندوب
اقوا م متحدہ (یو این پی) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب چانگ جون نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں کہا ہے کہ امریکہ اور دیگر ممالک کی فوجی کارروائیاں بلاشبہ مشر ق وسطی میں نئی افراتفری کو جنم دے رہی ہیں اور تضادات میں مزید شدت پیدا کر رہی ہیں۔ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پہلے ہی انتہائی خطرے کے دہانے پر ہے اور عالمی برادری کے لیے یہ ایک فوری کام ہے کہ وہ کشیدگی میں کمی لائے اور تنازع کو بڑھنے سے روکے۔منگل کے روز چانگ جون نے کہا کہ ایک پیچیدہ صورتحال کے پیش نظر ہمیں یہ معلوم کرنا ہوگا کہ چاہے وہ مشرق وسطیٰ میں ہو یا کہیں اور، کون دھمکیاں پیدا کر رہا ہے، کون اندھا دھند طاقت کا استعمال کر رہا ہے اور کون رائے عامہ کو گمراہ کر رہا ہے ۔ ان مسائل پر حقائق کا احترام کرنا، انصاف کو برقرار رکھنا اور اصولوں کی پاسداری ضروری ہے، اور ہم کسی کو بھی اونچی آواز میں لہجہ رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے اور نہ ہی کوئی ایک طاقت کوئی حتمی بات کہہ سکتی ہے۔ ہم متعلقہ ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سیاسی عزم کا مظاہرہ کریں، علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے مزید ٹھوس اقدامات کریں، اور خود غرض جغرافیائی سیاسی حساب کتاب کو کم کریں اور اپنا تعمیری کردار ادا کریں۔