اقوام متحدہ (یواین پی) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس نےنئے چینی قمری سال کے موقع پر مبارک باد کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈریگن کے سال کے موقع پر، میں سب کو اپنی جانب سے دلی مبارک باد پیش کرنا چاہوں گا۔ ڈریگن طاقت دانشمندی ، تحفظ، اور خوش قسمتی کی علامت ہے. آج کے عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے انسانیت کو بالکل ایسی ہی خصوصیات درکار ہیں۔ انتونیو گوئتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ میں اس سال کی تقریبات خاص طور پر مختلف ہیں۔چینی قمری نیا سال پہلی بار اقوام متحدہ کے تعطیل کے کیلنڈر پر موجود ہے۔ اقوام متحدہ، کثیرالجہتی اور عالمی ترقی کی مضبوط حمایت کے لیے چین اور چینی عوام کا شکریہ ادا کرتی ہے۔ جب تک ہم مل کر کام کرتے رہیں گے، ہم ایک پائیدار، منصفانہ اور پرامن مستقبل حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔