بیجنگ (یوا ین پی)جیسے جیسے چین کا روایتی تہوار جشن بہار قریب آرہا ہے ، چین کے مختلف علاقوں میں مختلف ثقافتی سرگرمیاں منعقد کی جارہی ہیں۔ چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے شہروں کاشغر، التھائی ، تاچینگ، کیجو، بوجو، ترفان، شیہیزی اور اکسو وغیرہ میں ” ولیج گالا ” منائی گئی ۔ اس ولیج گالا کی خاص بات عام شہریوں کی جانب سے پیش کردہ رقص و موسیقی ، مقامی کھانوں کے ذائقے، خوبصورت مناظر، لوک رسم و رواج اور ثقافتی عناصر ہیں۔ ان سرگرمیوں کی آن لائن اور آف لائن نشریات کے بڑی تعداد میں ناظرین کی توجہ حاصل کی ہے۔