بیجنگ (یو این پی) چین میں تعینات غیر ملکی سفیروں نے چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی ہے۔جمعہ کے روز چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ چینی نئے سال کی میری یادیں بنیادی طور پر خاندان کے دوبارہ ملن اور دوستوں کے ساتھ ملنے سے متعلق ہیں۔ یہ ایک تہوار کا وقت ہے ، ہر طرف روشنیاں اور رونق ہیں ، سرخ رنگ سب سے نمایاں رنگ ہے ، اور بہت سے لوگ اپنے آبائی علاقوں کو لوٹ جاتے ہیں ۔ میں اور میری اہلیہ چین میں اپنے چینی دوستوں اور اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ چینی نیا سال منانے کے بے تابی سے منتظر ہیں، اور ہم اس تہوار کی تقریبات میں شرکت کے بہت منتظر ہیں۔