چین، سی ایم جی کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کے کمیونیکیشن ڈیٹا کا نیا ریکارڈ

Published on February 11, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 133)      No Comments

بیجنگ (یو این پی) چائنا میڈیا گروپ کے    اسپرنگ فیسٹیول گالا  میں ملک  اور بیرون ملک ناظرین کے لیے  دلکش رقص و موسیقی ، دلوں  کو گرما دینے والی پرفارمنسز اور جدید ٹیکنالوجی  سے بھرپور بصری پیشکش  سے  نئے سال کی  پُرجوش  شام کو ایک شاندار ” ثقافتی تہوار ” پیش کیا۔ 10 فروری کو  دوپہر دو بجے تک  سی ایم جی کا اسپرنگ فیسٹیول گالا کل 14.2 بلین  ناظرین تک پہنچا ، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 29 فی صد  زیادہ تعداد ہے۔ ان  میں سے 15-44 سال کی عمر کے  صارفین کی تعداد 51.59 فی صد تھی۔ ناظرین کی تعداد کے اعتبار سے ڈیٹا نے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ سوشل میڈیا پر  متعلقہ موضوعات پر دی جانے والی آرا کی تعداد 26.777 بلین تھی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 49.76 فیصد زیادہ ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme