بیجنگ (یو این پی) چین کے نئے سال کے موقع پر بہت سے ممالک کی معزز شخصیات، بین الاقوامی اداروں کے سربراہان اور دوست شخصیات نے چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد دی۔لاؤس کے وزیر اعظم سونیکسے سیفاندون نے ڈریگن کے چینی سالِ نو کے موقع پر، چینی عوام کے لیے اچھی صحت، خوشی اور کامیابی کی خواہشات کا اظہار کیا ۔سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے کہا کہ ڈریگن عزم، اتحاد اور طاقت کی علامت ہے۔ سری لنکا اور چین دونوں ہی ترقی پذیر معیشتیں ہیں جو استعداد سے بھرپور ہیں۔ دونوں ممالک امن کو پسند کرتے ہیں اور اپنے لوگوں کے لیے بہتر زندگی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ اس موقع پر ہم ان مقاصد کے حصول کے لیے مل کر کام کریں۔سری لنکا کے وزیر اعظم دنیش گوناوردینا نے چینی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ نیا سال دونوں ممالک کے اتحاد اور دوستی میں نئی تحریک پیدا کرے گا۔اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی تنظیم برائے پائیدار عالمی ترقیاتی اہداف کے مواقع کی سربراہ ایڈریانا زکریا فرح نے نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک میکسیکن ہیں اور انہیں چینی سرگرمیاں اور ڈریگن سے متعلق چینی رسوم و رواج پسند ہیں۔