چینی سالِ نو کے موقع پر متعدد ممالک کی اہم عمارات “چائنا ریڈ” سے جگمگا اٹھیں

Published on February 11, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 141)      No Comments

بیجنگ (یو این پی) چینی سال نو کے موقع پر جاپان کے شہر ٹوکیو میں ٹوکیو ٹاور “چائنا ریڈ” سے جگمگا اٹھا۔ یہ مسلسل چھٹا سال ہے جب ٹوکیو ٹاور “چائنا ریڈ” کی روشنیوں سے چمک اٹھا۔ اس موقع پر جاپان میں چین کے سفیر وو جیانگ ہاؤ، جاپان کی کومیتو پارٹی کے رہنما ناتسو یاماگوچی، جاپان میں سمندر پار چینیوں سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی دوست شخصیات نے شرکت کی۔اس کے علاوہ نیویارک کی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ اور ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں آٹھ لینڈمارک عمارات بھی ‘چائنا ریڈ’کے رنگ سے روشن ہوئیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes