لاہور(یواین پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد بحثیت کھلاڑی پی ایس ایل 9 میں ایکشن میں ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ شین واٹسن کی تجویز پر سرفراز احمد کپتانی سے دسبردار ہوئے ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتادیا کہ رائیلی روسو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نئے کپتان جبکہ سعود شکیل نائب کپتان ہوں گے۔