چین کا نجی معیشت کی ترقی کے لیے ماحول کو بہتر بنا نے کا اعلان

Published on February 13, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments

بیجنگ (یواین پی) چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن  کے مطابق نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نجی معیشت کی ترقی کے لئے ماحول کو مسلسل بہتر بنانے ، نجی کاروباری اداروں کی ترقی میں مشکلات کو مؤثر طریقے سےدور کرنے اور ترقی میں نجی اداروں کے اعتماد کو فروغ دینے کے لیے متعلقہ فریقین کے ساتھ مل کر مزید عملی اقدامات اختیار کرےگا۔پیر کے روز  قومی کمیشن برائے ترقی واصلاحات کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور محکمہ جامع قومی معیشت  کے ڈائریکٹر یوآن دا نے  کہا  ہے کہ  نجی معیشت کے فروغ سے متعلق قانون سازی کے عمل کو تیز کرنا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نجی معیشت کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے مختلف پالیسیز کے نفاذ پر بھی گہری توجہ دی جائے گی جس کے لیے  نجی کاروباری اداروں کے لیے معلومات کے اجرا کے طریقہ کار کو بہتر بنایا جائے گا ، منصوبوں کے فروغ میں اضافہ کیا جائے گا  اور  اہم قومی منصوبوں کی تعمیر میں حصہ لینے کے لیے زیادہ نجی سرمائے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔ ان کا کہا تھا کہ  نجی کاروباری اداروں کے ساتھ کثیر سطحی کمیونیکیشن اینڈ ایکسچینج میکانزم کو بہتر بنانا اور حکومتی و کاروباری اداروں کے درمیان مواصلاتی چینلز کو ہموار کرنا ضروری ہے۔اس کے علاوہ  نجی معیشت کی ترقی کو محدود کرنے والے مسائل کو  بروقت سمجھنے  اور حل کرنے ، کاروباری اداروں کے گروپ کو فائدہ پہنچانے اور صنعتوں  کی مدد کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy