پاسپورٹ کے حصول کے لئے شہریوں سے مکمل تعاون یقینی بنایا جارہا ہے عمران ریاض، عادل بشیر

Published on February 14, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 133)      No Comments

شیخوپورہ (یو این پی)اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ رانا عمران ریاض اور ایم آر پی راء عادل بشیر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاسپورٹ کے حصول کے لئے شہریوں سے مکمل تعاون یقینی بنایا جارہا ہے عملہ نہایت فرض شناسی سے امور ذمہ داری انجام دے رہا ہے پاسپورٹ آفس سے ٹاؤٹ مافیا کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے اور شہریوں کو بروقت پاسپورٹ فراہم کئے جارہے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ پاسپورٹ کی تکمیل کیلئے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لائی جارہی ہے تاکہ شہریوں کو جلد سے جلد پاسپورٹ کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ شہریوں کو بروقت پاسپورٹ فراہم ہوسکیں جس کیلئے عملہ ذمہ دارانہ کردار ادا کررہا ہے تاہم پاسپورٹ کے حصول میں کسی بھی شہری کو کوئی دشواری لاحق نہیں ٹاؤٹ مافیا کی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے پولیس کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme