پتوکی (یواین پی) سوئی گیس نایاب، شہری سخت پریشان خواتین کو ناشتہ اورکھانے تیار کرنے میں شدید۔مسائل اور مشکلات کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق پتوکی شہر کے رہائشی علاقہ بدر کالونی میں سوئی گیس کی بندش نے شہریوں کا جینا محال کردیا لوگ پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گئے ہیں۔ اور مہنگے داموں گیس سلنڈر خریدنے پر مجبور ہیں۔پائپ لاینوں میں پانی داخل ہو چکا ہے جسکی وجہ سے گھروں میں گیس نہیں آ رہی۔علاقہ مکینوں نے جناح پریس کلب پتوکی کے دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا مہنگائی نے ہماری زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ اب سوئی گیس کی بندش سے مسائل میں اصافہ ہے گیا ہے کھانا بنانے اور ناشتہ کے وقت خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔انھوں نے حکومت سے فوری نوٹس لینے اور گیس کا مسلۂ فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔