چین، روزگار کے لیے 300 بلین یوآن سے زیادہ کی حکومتی معاونت

Published on February 14, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments

بیجنگ (یواین پی) چین کی وزارتِ انسانی وسائل و سماجی تحفظ  کے مطابق 2023 میں،چین میں روزگار کے استحکام کی پالیسیوں کو فوری طور پر ایڈجسٹ کیا گیا اور انہیں بہتر بناتے ہوئے ملازمتوں کو مستحکم کرنے اور روزگار کو بڑھانے کے لیے ایک منظم پالیسی سپورٹ سسٹم بنایا گیا۔ پورے سال میں،حکومت کی جانب سے تمام سطحوں پر  روزگار اور کاروبار کے لیے 300 بلین یوآن سے زیادہ کی  براہ راست  معاونت کی گئی ۔2023 میں ملک بھر کے شہروں اور قصبوں میں 12.44 ملین نئی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔ کالج گریجویٹس سمیت دیگر نوجوانوں کا روزگار بنیادی طور پر مستحکم ہے اور اس میں بہتری آرہی ہے۔ کام کی تلاش میں شہر کی جانب آنے  والے  دیہی مزدوروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور  غربت سے نکل کر کام کرنے والوں کی تعداد 33.97 ملین تک پہنچ گئی ہے۔2024 میں، روزگار کی ترجیحی سمت متعین کرنے پر زیادہ زور دیا جائے گا، اعلیٰ معیار اور مکمل روزگار کے فروغ کے میکانزم  کی بہتری کو تیز کیا جائے گا اور روزگار کے مثبت رجحان کو مستحکم کرنے کی کوششوں کو مضبوط بنایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题