لوگ موسیقی سے سنکیانگ کو مزید جانیں گے، قازق مو سیقار

Published on February 14, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 89)      No Comments

بیجنگ (یواین پی) سنکیانگ کی خاتون موسیقار آرشینگ باہتی نے چند روز قبل کاشغر سے “اسپرنگ فیسٹیول گالا” میں اپنی پرفارمنس پیش کی تھی ۔ یہ دوسرا موقع تھا کہ جب وہ سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کے اسٹیج پر آئیں۔ 9 فروری کو اسپرنگ فیسٹیول گالا کے کاشغر وینیو پر “سنکیانگ کے رقص و موسیقی ” کے حوالے سے پیش کیے گئے پروگرام نے سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے مقبول حاصل کی ہے ۔ انٹرنیٹ صارفین کا کہنا تھا کہ اس پروگرام سے انہوں نے سنکیانگ کے کثیر الثقافتی انضمام کی خوبصورتی کو محسوس کیا ہے۔ آرشینگ باہتی التائے علاقے میں پیدا ہوئیں اور ان کا تعلق قازق قومیت سے ہے ۔ وہ پہلی بار جنوبی سنکیانگ کے شہر کاشغر آئیں تو انہوں نے جانا کہ یہ شہر نہ صرف ایک گھر جیسا احساس دیتا ہے بلکہ یہ ایک بے حد خوبصورت جگہ بھی ہے. مقامی حکومت نے قدیم شہر کے پرانے مکانات کو اصل انداز میں محفوظ رکھتے ہوئے ان کی تزئین و آرائش کی ہے جس سے یہاں کا ماحول بے حد منفرد محسوس ہوتا ہے۔یہ پہلی بار ہے کہ سی ایم جی کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کے برانچ وینیو کے طور پر سنکیانگ اور اس کے خوبصورت قدیم تاریخی شہر کاشغر کا انتخاب کیا گیا جس سے مقامی لوگ بھی بہت خوش ہوئے ہیں۔ آرشینگ باہتی نے 2023 کے اسپرنگ فیسٹیول گالا میں بھی حصہ لیا تھا ۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں بہت فخر ہے کہ وہ مسلسل دو برسوں سے اسپرنگ فیسٹیول گالا میں اپنی پرفارمنس کے ذریعے سنکیانگ کی رنگا رنگ ثقافت کی ترجمانی کررہی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog