گگو منڈی (یواین پی ) ملک میں امن قائم کرنے اور دہشتگردی کے خلاف اپنی جانوں کی قربانیاں دینے والے سیکورٹی فورس کے جوانوں پر پوری قوم کو فخر ہے ۔رانا محمد اسماعیل سنٹرل میڈیا جرنلسٹ تحصیل صدربوریوالہ ملک کی حفاظت،سیلامتی، دفاع اور امن قائم کرنے کے لئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اورہر طبقے کے لوگ متحد ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ ملک دشمن قوتوں کے خلاف متحد ہوکر ان کو زبردست جواب دینے کا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہونے والے اربوں ڈالر نقصان کا ازالہ کرے اور ہماری قربانیوں کو بھی تسلیم کرے اور پاکستان میں دہشت گردی کرنے والی قوتوں اور ملکوں کو بے نقاب کرکے ان پر زمین پر فساد ات پھیلانے پر بدترین پابندی لگائی جائے۔ پہلے ہماری صرف مشرق کے سرحد کے حالات خراب تھے اور آج مغرب وجنوب کی سرحدوں کی طرف سے بھی حالات ٹھیک نہیں ہیں کیونکہ اب بھارت کے بعد ایران وافغانستان کی بار بار ملک کی سرحدوں کی خلاف ورزی اور فوج کشی کی دھمکیاں اور امریکہ و بھارت کاملک میں منصوبہ بندی سے حملہ کرکے الزامات لگانا بھی ہماری کمزوری کی وجہ سے ہیں اور ہمیں اپنی دفاعی و خارجی پالیسیاں مضبوط بنا کر دنیا کے سامنے پیش کرنا ہوگا اور دنیا کو بتا نا ہوگا کہ ہمارا ملک دہشت گرد نہیں بلکہ بین القوامی قوتوں کی دہشت گردی کا شکار ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کئی عرصوں سے افغان مہاجرین مہمان ہیں انکی مہمان نوازی بہت ہوگئی ہے اب انکو انکے ملک میں واپس بھیجنا ہوگا کیونکہ اب انکی حکومت اتنی قابل ہوگئی ہے کہ اپنی عوام کی بہتر دیکھ بھال کر سکتی ہے اور ہمیں افغانستان کی عوام سے کوئی شکایات نہیں ہے اور افغان مہاجرین کے واپس چلے جانے سے ملک سے بے روزگاری بھی کم ہوگی