پتوکی، ڈی ایس پی آفس کے قریب نامعلوم چور کیری ڈبہ چوری کرکے لے اڑے

Published on February 16, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 197)      No Comments

پتوکی (یواین پی/محمد رضوان طارق) پتوکی میں ڈی ایس پی آفس کے قریب نامعلوم چور کیری ڈبہ چوری کرکے لے اڑے،شہری نے کارروائی کے لئے تھانہ سٹی میں درخواست دے دی،پتوکی میں ڈی ایس پی آفس کے قریب چور کیری ڈبہ لے اڑے،جاوید نامی شخص نے ڈی ایس پی آفس کے قریب اپنا کیری ڈبہ پارک کیا،اور سامان کی خریداری کے لئے بازار چلا گیا واپسی آیا تو کیری ڈبہ غائب تھا،تلاش کیا تو پتا چلا کہ چوری ہو گیا ہے،گاڑی چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی،جس میں واضع طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 نامعلوم چور کیری ڈبہ۔ چوری کرکے لے گئے،شہری کی 15 پر کال کے بعد تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی،شہری کی درخواست پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes