چینی صدر کی جانب سے فن لینڈ کے نو منتخب صدر کو مبارکباد

Published on February 16, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 90)      No Comments

بیجنگ (یواین پی) چینی صدر شی جن پھنگ نے الیگزینڈر اسٹب کو جمہوریہ فن لینڈ کا صدر  منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ جمعہ کے روز  شی جن پھنگ نے کہا کہ  دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے چین اور فن لینڈ کے تعلقات میں  اپنی روایتی دوستی کو جاری رکھا گیا ہے اور حالیہ برسوں میں نئی پیش رفت بھی ہوئی ہے۔ دونوں ممالک نے ہمیشہ باہمی احترام، مساوی سلوک اور باہمی فائدے کی پاسداری کی ہے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ چینی صدر نے کہا کہ وہ چین -فن لینڈ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں نیز  چین اور فن لینڈ کے درمیان دوستی کو جاری رکھنے، بات چیت اور تعاون کے ذریعے دونوں ممالک کے  درمیان مستقبل پر مبنی  نئے طرز کی شراکت داری کو گہرا کرنے، عالمی چیلنجز  سے مشترکہ طور پر نمٹنے اور عالمی امن و ترقی کو فروغ دینے کے لئے صدر الیگزینڈر  کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes