اسپرنگ فیسیٹول گالا چین کو سمجھنے کا  ایک بہترین دریچہ ہے، امریکی میڈیا

Published on February 16, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 109)      No Comments

بیجنگ (یواین پی)   “ریفرینس نیوز ”  کے صفحہ اول پر امریکی ڈپلومیٹ اسکالر کا   دستخط شدہ مضمون شائع ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ  چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے  اسپرنگ فیسٹیول گالا  چین کو  سمجھنے کے لیے ایک بہترین  دریچہ فراہم کرتا ہے۔جمعہ کے روز مضمون میں لکھا گیا ہے کہ  چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے ہر سال منعقد ہونے والا اسپرنگ فیسیٹول گالا دنیا میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹی وی پروگرام ہے، جو 1.4 بلین چینی لوگوں میں سے کم از کم ایک تہائی کو  متوجہ کرتا ہے۔ اس کے ناظرین کی تعداد یوروویژن سانگ کنٹیسٹ  سے ملتے  جلتے پروگرامز سے کہیں زیادہ ہے۔ 1983 میں اپنے آغاز کے بعد سے، اسپرنگ فیسٹیول گالا  چینی سال  کے عصری  تجربے کے نمایاں عناصر میں سے ایک بن گیا ہے۔کئی گھنٹے دورانیے  پر مشتمل سالانہ اسپرنگ فیسٹیول گالا  شام سے  آدھی رات تک نشر ہوتا ہے اور اس کی تیاری میں ایک بہت بڑی ٹیم شامل ہوتی  ہے۔ نئے سال کے موقع پر بہت سے چینی خاندانوں کے لیے اسپرنگ فیسیٹول گالا دیکھنا ایک اہم سرگرمی بن گیا ہے۔ اسپرنگ فیسٹیول گالا کے پروگرامز  میں گانا اور رقص، خاکے، ایکروبیٹکس وغیرہ شامل ہیں، جن کی بہت کڑی  اسکریننگ کی جاتی ہے اور حتمی پروگرام کا اعلان بالکل آخری وقت پر  کیا جاتا ہے۔اسپرنگ فیسیٹول گالا بڑی حد تک ان “اجتماعی جذبات” کی عکاسی کرتا ہے جنہیں چینی حکومت دلوں میں جگانے کی  کوشش کر رہی ہے۔یہ اس تصور کو بھی مجسم کرتا ہے جسے  چین پیش کرنا چاہتا ہے۔اسپرنگ فیسٹیول گالا اکثر قومی کامیابیوں یا اہداف کو نمایاں کرتا ہے، جیسے کہ ریلوے کی تعمیر اور خلائی تحقیق۔ اگرچہ حالیہ برسوں میں اسپرنگ فیسٹیول گالا کی ریٹنگز میں کمی آئی ہے، لیکن ایسی اطلاعات ہیں کہ اس سال ڈریگن سال کے اسپرنگ فیسٹیول گالا نے گزشتہ چھ سالوں میں سب سے زیادہ ریٹنگ حاصل کی ہے۔ ڈریگن  کی  علامت چین میں روایتی ثقافت سے وابستہ ہے۔اسپرنگ فیسٹیول گالا ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے کہ  چینی  عوام  ملک کی موجودہ  صورتِ حال بشمول بین الاقوامی سطح پر چین کی پوزیشن کو سمجھیں اور محسوس کریں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy