اسلام آباد ۔۔۔ وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دشمن کے ہتھیار ڈالنے یا اس کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے ۔اتوار کو یہاں ایک بیان میں وزیردفاع نے کہاکہ شمالی وزیرستان میں آپریشن شروع ہونے کے بعد دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جو بے گناہ پاکستانی شہریوں اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہاکہ دشمن کے منطقی انجام تک آپریشن جاری رہے گا ۔ وزیردفاع نے کہاکہ حکومت نے مذاکرات کے ذریعے بحران حل کرنے کی پوری کوشش کی تاہم بے گناہ پاکستانیوں پرحملوں اور قومی اثاثوں کوپہنچنے والے نقصان پرہمیں افسوس ہوا ۔