عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری، مزید مہنگی ہونے کا امکان

Published on February 20, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 151)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)  حکومت کی جانب سے عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی (سی پی پی اے) کی جانب سے نیپرا میں قیمت میں اضافے کے لیے دی گئی درخواست پر سماعت نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی 23 فروری کو کرے گی، جس میں ایک ماہ کے لیے بجلی 7 روپے 13 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔سی پی پی اے کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروائی گئی ہے، جس میں یہ اضافی ماہ جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں طلب کیا گیا ہے۔بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 66 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme