پتوکی (یواین پی /محمد رضوان طارق)پتوکی ایم این اے رانا محمد حیات خاں کی دْھواں دھار پریس کانفرنس قصور پولیس کے متعدد ایس ایچ اوز ڈی پی او قصور کی زیرِ نگرانی فحاشی کے اڈے اور منشیات فروشی کروا رہے ہیں، تفصیلات کے مطابق رانا حیات خاں دورانِ ڈکیتی قتل ہونے والے شخص کے قاتلوں کی گرفتاری کا پوچھا تو میرے خلاف رپٹ درج کر دی گئی،: عوامی خدمت پر یقین رکھتا ہوں اور کسی بھی عوامی اشو پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے، بے جا شہریوں کے قتل عام دن بدن بڑھتی چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر قصور پولیس کی خاموشی کو آئی پنجاب تک لے کہ جائیں گے،7 دن کا ایلٹیمیٹم دیا تھا اور اس پہ قائم ہیں، بے گناہ شہری کے قاتل اگر گرفتار نا ہوئے تو بھرپور عوامی طاقت کے ساتھ احتجاج کریں گے، سینئیر لیگی رہنما کی میڈیا سے گفتگو: ایک سب انسپکٹر رینک کا آفیسر 10 لاکھ کی نمائندگی کرنے والے کو بدتمیز کہہ رہا ہے، عام آدمی کا حال کیا ہوگا،: میں عوام کا خادم ہوں اور ان کے حقوق کی جنگ بھرپور طریقے سے لڑیں گے۔