شیخوپورہ (یو این پی) فاروق آباد سے بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں مشیات برآمد ملزم کی نشاندہی پر منشیات کے دیگر اڈوں کیخلاف آپریشن جاری سٹی فاروق آباد پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر شرقی ریلوئے پھاٹک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بابر نامی منشیات فروش کو حراست میں لے لیا دوران تلاشی ملزم کے قبضے سے 2کلو اعلی کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی ہے تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ملزم کی نشاندہی پر دیگر منشیات کے اڈوں کے خلاف بھی آپریشن جاری ہے۔