مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی(ف) سے متعلق خبروں کی تردید کردی

Published on February 22, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 125)      No Comments

لاہور(یواین پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی(ف) سے متعلق میڈیا کی خبروں کی تردید کردی۔ مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں جماعتوں کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبریں حقیقت پر مبنی نہیں، دونوں جماعتوں کے قائدین کے درمیان آج مشاورتی اجلاس ہوا جس کا باضابطہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ترجمان نے لیگ نے مزید کہا کہ مشاورتی اجلاس کے شرکا نے خاص طور پر صوبہ بلوچستان کو درپیش چیلینجز کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبہ میں ایک مضبوط جمہوری حکومت کو وقت کی ضرورت قرار دیا، اجلاس نے طے کیا کہ بلوچستان میں مختلف سیاسی قوتوں کا مل کر بیٹھنا ملکی مفاد میں ہے اور اس سلسلے میں فریقین اپنی جماعتوں میں تعاون کے خواہاں ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ دونوں جماعتوں میں سیاسی تعاون اور باہمی احترام کا تعلق استوار ہے، مولانا فضل الرحمان ہمارے لیے ایک بزرگ اور قابل احترام شخصیت ہیں، میڈیا سے درخواست ہے کہ اجلاسوں کے حوالے سے قیاس آرائیاں نہ کرے۔قبل ازیں یہ خبر آئی تھی کہ جے یو آئی نے بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے ن لیگ سے رجوع کیا ہے تاہم ن لیگ نے تاخیر سے رجوع کرنے پر جے یو آئی سے معذرت کرلی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog