ممبئی (یو این پی) بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے تسلیم کیا ہے کہ ان کی کامیابی میں ان کی بیوی ٹوئنکل کھنہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں اکشے کمار نے کہا کہ میری بیوی نے میرے تمام فیصلوں میں میری حمایت کی اور میرے ساتھ کھڑی رہی۔ اکشے نے کہا کہ وہ اس بات سے خوش ہیں کہ ہماری ایک اچھی فیملی ہے اور ہم اکٹھے ہیں واضح رہے کہ اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ 13 سال سے شادی کے بندھن میں منسلک ہیں اور ان کے دو بچے ہیں۔