بدلتا موسم ڈینگی کی افزائش میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے؛ڈپٹی کمشنراوکاڑہ

Published on February 24, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 106)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہاہے کہ بدلتا موسم ڈینگی کی افزائش میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے جس سے ڈینگی کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتاہے ہمیں احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملد رآمد کرنا ہے اس سلسلہ میں تمام سرکاری ادارے طے شدہ ایس او پیز پر عملد ر آمد کو یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ اور سی ڈی سی آفیسر چوہدری محمد اصغر نے ضلع میں ویکٹر سر ویلنس،ہاٹ سپاٹس کی نگرانی،ہسپتالوں میں ڈینگی کے تشخیص اور ڈینگی وارڈز میں مختص بیڈز کی تعداد،لاجسٹک سہو لیات اور ضلع کی تینوں تحصیلوں میں کام کرنے والی ٹیموں کی کار کردگی سے متعلق بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے میں جہاں سرکاری محکمے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں وہیں پر عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ اپنے گھروں،گلی محلوں کو صاف ستھرا رکھنے میں اداروں کی معاونت کریں اور ایک ذمہ دار شہری کا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ سر کاری افسران اپنے دفاتر کی صفائی ستھرائی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیں اور سرکاری دفاتر کی چھتوں کی روزانہ کی بنیا د پر صفائی کی جائے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes