امریکی نوجوانوں کو تبادلے اور تعلیم کے لیے چین آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، چینی صدر 

Published on February 25, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 143)      No Comments
 
بیجنگ (یو این پی) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ڈریگن کے سال میں لالٹین فیسٹیول کے موقع پر امریکی ریاست آئیووا کے مسکٹائن ہائی اسکول کے طالب علموں کے خط کا جواب دیا اور انہیں نئے سال کی مبارکباد دی ۔ شی جن پھنگ نے اسکول کے تمام اساتذہ اور طالب علموں کو تعطیلات کی مبارکباد دی اور مزید امریکی نوجوانوں کو تبادلے اور تعلیم کے لیے چین آنے پر خوش آمدید کہا۔ ہفتہ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ آپ کے خط میں چینی حروف خوبصورتی سے لکھے گئے ہیں اور ہاتھ سے پینٹ کیے گئے چینی ڈریگن، عظیم دیوار چین اور پانڈا بہت روشن ہیں۔ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ آپ نے جائنٹ پانڈا کو دیکھنے، چینی کھانوں کا ذائقہ چکھنے اور چینی ثقافت کا تجربہ کرنے کے لئے کئی شہروں کا دورہ کیا۔ میں نے سنا ہے کہ آپ نے بہت سے چینی دوستوں سے ملاقات کی ہے اور انہیں اپنے آبائی شہر کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے، اور آپ کے درمیان جو دوستی قائم ہوئی ہے وہ دل کو چھو نے والی ہے۔شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی کہ اس تبادلہ سرگرمی کے ذریعے امریکی طالب علموں کو چین اور چینی عوام کے بارے میں زیادہ جامع اور گہری تفہیم حاصل ہوگی۔شی جن پھنگ نے کہا کہ ہم آپ کو دوبارہ چین آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، اور ہم مزید امریکی نوجوانوں کو تبادلوں اور مطالعہ کے لئے چین آنے، ایک حقیقی، جامع چین کا تجربہ کرنے، چینی نوجوانوں کے ساتھ دوستی کرنے، ایک دوسرے سے سیکھنے اور دونوں عوام کے درمیان دوستی میں حصہ ڈالنے کے لئے خوش آمدید کہتے ہیں۔
Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog