اوکاڑہ(یواین پی) نواحی گاؤں 40 جی ڈی رائے پور میں کنواں میں کام کرنے کے دوران دو افراد مٹی تلے دب گئے۔ اطلاع ملنے پر تین ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ڈیزاسٹر ٹیموں نے ایریا کو کارڈن آف کرتے ہوئے امدادی کارروائیاں شروع کر دی۔ ریسکیو ٹیمیں مقامی افراد کی مدد سے مٹی ہٹانے میں مصروف عمل ہو گئی۔ کنواں کی گہرئی تقریباً 30 سے 35 فٹ کے قریب ہے۔ریسکیو ٹیموں نے انتھک آپریشن کرتے ہوئے دونوں افراد کو مٹی سے نکال لیا متاثرہ افراد کو ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہےکنواں میں متاثرہ ہونے والے افراد کی شناخت عطاء اللّٰہ ولد اکرم 38 سال تقریباً اور طلحہ ولد عبدالحسین 23 سال تقریباً سکنہ 40 جی ڈی کے ناموں سے ہوئی ہے۔