پی ایس ایل9؛ راولپنڈی میں شیڈول ڈبل ہیڈر بارش متاثر ہونے کا امکان
Published on March 2, 2024 by admin ·(TOTAL VIEWS 221) No Comments
راولپنڈی (یو این پی )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے راولپنڈی میں شیڈول ڈبل ہیڈر بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹس کے مطابق کل راولپنڈی میں دن کے وقت بارش کے 100 فیصد امکانات ہیں جبکہ رات کے اوقات میں 70 فیصد بارش متوقع ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ “ہفتے کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم بارش کا آغاز جمعہ کی شام سے شروع ہوسکتا ہے جو ہفتے تک جاری رہے گا۔واضح رہے کہ پشاور زلمی کو لاہور قلندرز جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا چیلنج درپیش ہوگا، دونوں میچز آج 2 مارچ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 245
Related