طلبہ و طالبات جدید طریقہ تعلیم کی مدد سے اپنی ذہنی صلاحیتوں کو بڑھائیں؛ کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید

Published on March 2, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 131)      No Comments

اوکاڑہ/ساہیوال(یواین پی) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ حصول تعلیم پر مرکوز کریں اور جدید طریقہ تعلیم کی مدد سے اپنی ذہنی صلاحیتوں کو بڑھائیں تاکہ وہ پاکستان کی مستقبل کی بھاری ذمہ داریاں سنبھالنے کے قابل بن سکیں۔انہوں نے یہ بات ڈی پی ایس راوی کیمپس میں کیمرج سکول کے طلبہ و طالبات کی طرف سے آن کیمپس تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق نمائش کے موقع پر کہی جس میں طلبہ و طالبات نے آرٹس و سائنس مضامین سے متعلق نصابی سرگرمیوں کو اجاگر کیا گیا تھا۔ پرنسپل ڈی پی ایس سید انوار الحسن کرمانی، وائس پرنسپل کیمبرج سکول مومنہ ایزد اور بورڈ آف ٹرسٹیز کے ممبران چوہدری سلطان محمود،شیخ بشارت ندیم،حبیب جیلانی وینس اور سیکشن ہیڈز بھی ان کے ہمراہ تھے۔کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے جنگ خندق، چینی کلچر اور جدید ترقی، آلودہ پانی کو صاف کرنے،بلیک ہول اور خلائی سفر بارے معلوماتی سٹالز میں گہری دلچسپی لی اور طلبہ و طالبات سے اس باریسوالات بھی کیے اور ان کی صلاحیتوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ اداروں کی ترقی اساتذہ کی محنت اور لگن کی مرہون منت ہے اور ڈی پی ایس کے کیمبرج سکول کے آغاز سے صرف چھ ماہ کی قلیل مدت میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں اس پر پرنسپل انوار الحسن کرمانی اور وائس پرنسپل مومنہ ایزد مبارک باد کی مستحق ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ کیمرج سکول کی نئی عمارت کی تکمیل سے طلبہ و طالبات کو اپنی نصابی و اہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور ان کے اظہار کا بھرپور موقع ملے گا۔تقریب میں بچوں کے والدین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی جنہوں نے کیمرج سکول کے اساتذہ کی محنت کو سراہا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme