لاہور(یواین پی)مسلم لیگ (ن) نے پارٹی کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا۔ن لیگ نے خواجہ آصف کی قومی اسمبلی میں بطور پارلیمانی لیڈر تقرری سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خط لکھ دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں ن لیگ نے خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کا کہا ہے۔