چھوٹے بچوں کی بہتر نشوونما اور صحت کیلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ایٹ سیف کڈز پروگرام کا آغاز

Published on March 4, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 112)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام ایٹ سیف کڈز پروگرام کے حوالے سے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول میں سیمینار کا انعقاد۔۔ڈائریکٹر مانیٹرنگ غلام فرید، سی ای او ایجوکیشن وزیر احمد آغا، پرنسپل اظہر جاوید اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عبد العظیم نے شرکت کی۔۔پروگرام کا مقصد بچوں کے بہتر نشوونما کیلیے والدین کو متوازن غذا بارے آگاہی دینا ہے۔ ٹامن سے بھرپور خوراک اور صحت بخش لنچ باکس تیار کرنے کی تراکیب بارے والدین کو آگاہ کیا گیا۔ غذائی ماہرین نے والدین اور اساتذہ کو بچوں کی بہتر صحت کیلیے وٹامن اور آئرن سے بھرپور خوراک کے چناؤ بارے آگاہ کیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مشکور ہیں انہوں نے بچوں کے روشن مستقبل کیلیے منفرد منصوبے کا آغاز کیا۔ ڈائریکٹر مانیٹرنگآج کے بچے صحت مند ہوں گے تو ان کا کل کا مستقبل روشن ہو گا۔ غلام فرید معیاری خوراک کے ساتھ ساتھ صفائی کا خاص خیال رکھنا بھی لازم ہے۔ سی ای او ایجوکیشن فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر بچوں کی صحت کیلئے تمام تر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ وزیر احمد آغا تمام مہمانوں، والدین اور اساتذہ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاوشوں کی تعریف کی اور خوب سراہا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog