پتوکی(یواین پی) حبیب آباد میں محفل ذکر و فکر آج بعد نماز عشاء منعقد ہو گی محفل میں خواجہ پیر محمد بدر عالم جان خصوصی شرکت کریں گے تفصیلات کے مطابق بزم خیریہ حبیب آباد کے زیراہتمام محفل ذکر و فکر منعقد ہوگی محفل میلادمیں خواجہ پیر محمد بدر عالم جان سجادہ نشین دربار عالیہ مرشدہ آباد خصوصی خطاب ارشاد فرمائیں گے بزم خیریہ حبیب آباد کی جانب سے خواجہ پیر محمد بدر عالم جان صاحب کا حبیب آباد میں فقید المثال استقبال کیا جاے گا محفل ذکرو فکر میں سینکڑوں خیری برادران سمیت سیاسی سماجی مذہبی عاشقان رسولء ایمان افروز و روح پرور محفل میں شرکت کریں گے اس موقع پر بزم خیریہ کے ممبران کا کہنا تھا کہ روحانی ذکر و فکر کی محفل کے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل کو قرآن کریم کی تعلیمات سے آگاہی دینا ہے نوجوان نسل کو قرآن کریم کی تعلیمات سے آگاہی دینا اور انہیں دین اسلام کی تبلیغ کرنے کا درس دینا روشن مستقبل کی جانب اہم قدم ہے۔