شیخوپورہ (یو این پی)خانقاہ ڈوگراں میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن اشیائے خردو نوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر بھاری جرمانے عائد ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خاں کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صفدر آباد میڈم ایوشہ ظفر کا سی او ٹاؤن کمیٹی اور پولیس کے ہمراہ مختلف بازاروں کا دورہ مختلف اشیاء خوردونوش، فروٹ کریانہ، سبزی اور گوشت کی دوکانوں پر ریٹ لسٹ سے زائد قیمت وصول کرنے پر دوکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میڈم ایوشہ ظفر کا کہنا تھا کہ رمضان الکریم کے مقدس مہینہ میں سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیائے خردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اگر کوئی بھی دوکاندار گرانفروشی میں مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔