پتوکی ، ٹھٹھ والا قبرستان منشیات کے عادی افراد کی محفوظ پناہ گاہ

Published on March 15, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 134)      No Comments

پتوکی(یواین پی)پرانی منڈی پتوکی میں واقع ٹھٹھ والا قبرستان نشہ کرنے والوں نے محفوظ پناہ گاہ بنا لی ہر روز نئے انداز کے ڈرگز لینے والوں نے معمول بنا لیا ہے جس کی وجہ سے قبرستان نشے کا اڈا بن کر رہ گیا ہے صبح ہونے سے شام تک بیشمار ٹیکہ ماسٹر قبرستان میں آتے ہیں اور قبروں پہ چڑھ کر قبروں کی بیحرمتی کرنے کیساتھ قبروں کی ساخت بھی خراب کر دیتے ہیں اور لوہے کی بنی پلیٹ جس پر مرنے والے کا نام لکھا ہوتا ہے وہ بھی چوری کرلیتے ہیں اور قبرستان میں لگے سایہ دار درخت بھی چوری کاٹ کر اپنا نشہ پورا کرنے کیلیے بیچ رہے ہیں جس پہ اہلیان علاقہ بہت پریشان ہیں علاقہ مکینوں نے کئی بار جا کے انکو سمجھایا بھی ہے تاہم کوئی اثر نا ہوا ہے اہلیان علاقہ نے اعلی حکام سے فوری ازخود نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy