ایبٹ آباد بورڈ ، طالبات کی برتری،سائنس گروپ اور بورڈ میں پہلی تین پوزیشنیں طالبات کے نام

Published on June 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 779)      No Comments

unnamed
ایبٹ آباد(یواین پی) ایبٹ آباد بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا طلباء پر طالبات نے برتری حاصل کر لی سائنس گروپ اور بورڈ میں پہلی تین پوزیشنیں طالبات نے اپنے نام کروا لیں خانسہ صدیق 1041‘فاطمہ یونس 1041دوسری پوزیشن سماء رونان 1039‘سید آمنہ ظہیر 1039نمبر حاصل کیں جبکہ بورڈ میں تیسری پوزیشن سیدہ بتول حیدر نے 1038حاصل کیئے اسی طرح سائنس گروپ میں پہلی تین پوزیشنیں عمر افتخار ‘1035پہلی طلحہ عبداللہ 1034دوسری پوزیشن ‘اسد سلطان 1028نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی پرائیوٹ طلبہ میں تین بہنوں حلیمہ بی بی 926‘عروج فاطمہ 926پہلی پوزیشن ‘زرکا فرید 919نمبر دوسری پوزیشن جبکہ تیسری پوزیشن سعدیہ گل نے 898نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی پرائیویٹ طلبہ میں پہلی تین پوزیشنیں یاسین حیدر 871‘د وسری محمد آصف 868اور تیسری پوزیشن محمد یوسف 851پوزیشن حاصل کی میٹرک کے امتحان میں کل 55520طلبہ وطالبات نے حصہ لیا 36736کامیاب قرار پائے اے ون پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد 1914ہے اس طرح اے گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد 4949ہے بی گریڈ حاصل کرنے والے 10994سی گریڈ 13498ڈی گریڈ 4903ای گریڈ 155 مجموعی طور پر ایبٹ آباد بورڈ کے نتائج 66.17فیصد رہے چیئرمین بورڈ افتخار الملک ‘کنٹرولر امتحانات‘ جہانزیب خان نے کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات میں اسناد تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ ایبٹ آباد بورڈ نے پوری ایمانداری کے ساتھ اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ نتائج تیار کیئے اور پوری کوشش کی گئی کے کسی بچے کے ساتھ کوئی زیادتی نہ ہو اانہوں نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد دی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy