کراچی (یوا ین پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹائٹل جتوانے والی ٹیم کے کپتان شاداب خان کی اہلیہ اور ماں کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔کراچی کے نیشل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو شکست دیکر تیسری بار ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔اہم معرکے میں پلئیر آف میچ کا ایوارڈ عماد وسیم جبکہ پلئیر آف دی سیریز کا ایوارڈ شاداب خان کو ملا۔ اسی طرح پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹرافی جیتنے والی یونائیٹڈ کے ٹیم کے کھلاڑیوں میڈلز سے بھی نوازا گیا۔پریزنٹیشن کے بعد شاداب خان نے اہلیہ کو اپنا ایوارڈ دیا جبکہ ماں کو گلے لگایا اور انہیں اپنا میڈل پہنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔