آر پی او ساہیوال محبوب رشید کی زیر صدارت ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز سے میٹنگ

Published on March 20, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 117)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)میٹنگ کا انعقاد طیب سعید شہید پولیس لائنز میں کیا گیا۔ میٹنگ میں ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان ، ایس پی انویسٹی گیشن ملک داؤد سمیت ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔اس موقع پر آر پی او ساہیوال محبوب رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس اور بابرکت مہینے میں امن و امان کو برقرار رکھا جائے تمام مساجد اور امام بارگاہوں پر سخت سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے _نگہبان رمضان پیکج میں شہریوں کی مدد اور حفاظت کو یقینی بنایا جائے اس میں کسی بھی قسم کی غفلت لاپرواہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے ہر لمحہ کوشاں رہیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے، گشت کے نظام کو مزید موثر بنائیں تاکہ معاشرہ میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھا جائےتمام ایس ایچ اوز اپنے تھانہ میں روزانہ کی بنیاد پر چار بجے سے چھے بجے شام عوام الناس کے لیے حاضر رہیں،غیرقانونی حراست پولیس اور ٹارچر سیل بالکل بھی برداشت نہیں کیا جائے گا

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题