لاہور (یواین پی)پیر سید عرفان محی الدین شاہ صفدری چشتی قادری رضوی سجادہ نشیں درگاہ صفدریہ چشتیہ ہربنس پورہ آج صبح سحری کے دوران ہارٹ اٹیک کے باعث62 برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے اور اپنے پیچھے ہزاروں مریدین کو سوگوار چھوڑ گئے ان کی رحلت کی خبر سنتے ہی ہر آنکھ اشکبار ہو گئی واضح رہے وصال کرنے والے سید عرفان محی الدین شاہ صفدری چشتی قادری رضوی پچھلے 30 برس سے سجادہ نشیں درگاہ صفدریہ چشتیہ تھے ان کے مرشد پاک پیر صفدر حسین چشتی صابری مولائی نے اپنی حیات مبارکہ ہی میں انہیں نہ صرف ولایت سےفیض یاب کیا بلکہ درگاہ صفدریہ چشتیہ کا گدی نشین بھی مقررکردیا تھاان کی نماز جنازہ آج مورخہ 21 مارچ بروز جمعرات بعد از نماز تراویح درگاہ صفدریہ چشتیہ ہربنس پورہ لاہور میں ادا کی جائے گی